پچھلے ہفتے جب ہیڈنگلے میں بین سٹوکس کی ناقابلِ شکست مزاحمت کے طفیل ٹیسٹ کرکٹ کا ایک یادگار معجزہ برپا ہوا تو پورا آسٹریلین ڈریسنگ روم دل شکستہ تھا، سوائے سٹیو سمتھ کے۔

۔ سائیڈ لائنز پر جوفرا آرچر کے دیے زخم کو سہلا رہے تھے اور یقیناً بین سٹوکس کی مزاحمت کو بھی دل سے سراہ رہے تھے۔ تبھی میچ کے بعد انھوں نے کہا کہ سٹوکس کی اس اننگز سے انھیں مزید ہمت اور تحریک ملی ہے۔

آسٹریلوی ڈریسنگ روم بہرطور دل گرفتہ تھا۔ فوری طور پہ سٹیو وا کو واپس بلوایا گیا۔ سٹیو وا ہی وہ آخری کپتان تھے جنھوں نے آخری بار انگلش سرزمین پر ایشز جیتی تھی۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ سٹیو وا کی ڈریسنگ روم میں موجودگی کسی کرشمے سے کم نہیں۔
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours