Top News



پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سپین وام کے مقام پر مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے خلاف قبائل کی طرف سے شروع کیا گیا احتجاجی دھرنا قبائلی جرگے کی درخواست پر ختم کردیا گیا ہے۔

ہ اپنے بھائی سے شادی کی باتیں کر ہی رہے تھے کہ اچانک رات 11 بجے ان کی کال کٹ گئی۔ اس دن چار اگست سے لے کر آئے دن تک علیم کی اپنے گھر والوں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

پانچ اگست کی صبح انھیں معلوم ہوا کہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور آئین میں درج خصوصی حیثیت کا آرٹیکل 370 ختم ہو گیا ہے۔ اور یہ بھی کہ کشمیر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ خبریں بھی موصول ہونا شروع ہو گئیں کہ کشمیر میں تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔


اس تحقیق میں جب سبزی خوروں کا گوشت خوروں سے موازنہ کیا گیا تو ان میں 1000 لوگوں میں سے دل کے دورے کے 10 مریض کم اور فالج کے 3 زیادہ نکلے۔

بریٹش میڈیکل جرنل یا برطانوی طبی جریدے میں چھپنے والی اس تحقیق میں 18 سال کی مدت تک 48000 لوگوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس بارے میں بی بی سی کو بتایا کہ اس منرل واٹر کی بوتل کو ابتدائی طور پر وزیرِ اعظم ہاؤس اور پارلیمان میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس بارے میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کام کرنے والے ادارے پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل  پانی کے نمونے تیار کرنے میں مصروف ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹمِس کے نام سے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ایک خاتون کو چاند پر بھیجا جاسکے گا۔ اس مشن کا مقصد چاند کے قطب جنوبی کا مطالعہ کرنا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پہلی خاتون چاند پر آخر اترے گی کب؟


موبائل فونز کی سیکیورٹی پر کام کرنے والی ایک کمپنی نے اس مقبولِ عام سازشی نظریے سے نمٹنے کے لیے ایک ریسرچ کرائی ہے کہ آیا ٹیک کمپنیاں صارفین کی گفتگو سنتی ہیں اور ریکارڈ کرتی  جا رھی  ہیں۔

انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا اس طرح کی پوسٹوں اور ویڈیوز سے بھرا ہوا ہے کہ فیس بک اور گوگل جیسی بڑی بڑی کمپنیاں صارفین کی جاسوسی کرتی ہیں تاکہ انھیں اشتہارات کی مختلف قسم کی مہموں کا نشانہ بنایا جا سکے۔


ماہرین کے مطابق انڈیا کے چندریان 2 مشن کو ابھی کامیاب یا ناکام مشن نہیں کہا جا سکتا کیونکہ انڈیا کا آربیٹر کامیابی سے چاند کے مدار میں اپنا کام کر رہا ہے۔ 'اسے ایک سال تک کام کرنے کے لیےبھجا کیا گیا تھا لیکن ایندھن کی وافر مقدار کی وجہ سے یہ تقریباً ساڑھے سات سال تک کام کرے گا۔'

ہر چند کہ وکرم لینڈر توقع کے مطابق چاند کی سطح پر نہیں اتر پایا لیکن دنیا کی سائنس برادری نے انڈیا کی اس کوشش کو سراہا ہے۔